حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندۂ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین عبد المجید حکیم الٰہی نے ادارۂ اصلاح لکھنؤ کا دورہ کیا؛ جہاں ادارے کے اراکین کی جانب سے اُن کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا؛ جس کا آغاز مولانا حسن عسکری مبارک پوری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور مہمان خصوصی کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا۔
شہید امت رہبر معظم کی توصیف میں ناظمیہ عربی کالج لکھنؤ کے استاد مولانا محمد حسنین رجیٹوی نے بہترین قطعات و رباعیات پیش کئے۔

اس موقع پر ادارۂ اصلاح لکھنؤ کی جانب سے سنہ رواں ۲۰۲۶ء میں شائع شدہ خصوصی شماروں کہکشانِ شہید امت، غنچۂ چمن رسول، یادِ اوج اصلاح، محرم، آزادی ہند اور فخر الحکماء کی رسم رونمائی ہوئی۔

اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین عبد المجید حکیم الٰہی نے ادارۂ اصلاح لکھنؤ کے سربراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ باوجود آسانیوں کے میں وہ خدمت انجام نہیں دے پارہا ہوں جو معذوریوں اور دقتوں کے باوجو د موصوف کے ذریعہ انجام پارہی ہیں۔ اگر چہ یہ موصوف کی انکساری ہے کہ اپنے فرائض منصبی کو جس طرح وہ ادا کر رہے ہیں اس کی تعریف ہر ایک کررہا ہے۔









آپ کا تبصرہ